ٹیکساس (رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ) کونسل آن امریکن-اسلامک ریلیشن کیئر کے مطابق،2024کے صدارتی انتخابات میں امریکی مسلمان اور عرب ووٹرز نے تاریخی تبدیلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیموکریٹک پارٹی سے منہ موڑ لیا۔ سی اے آئی آر کی جانب سے ایک ہزارسے زائد ووٹرز پرکیے گئے ایگزٹ پول کے مطابق، نصف سے بھی کم مسلم ووٹرز نے نائب صدر کملا ہیرس کو ووٹ دیا۔ زیادہ تر ووٹرز نے یا تو تیسرے فریق کے امیدواروں یا ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی۔ سی اے آئی آر کے ڈائریکٹر برائے حکومتی امور، رابرٹ مکاؤ کے مطابق یہ پہلی بار ہے کہ گزشتہ 20سال میں مسلم کمیونٹی تین امیدواروں کے درمیان منقسم ہوئی ۔سی اے آئی آر کے قومی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نہاد عواد نے کہا کہ غزہ پر کملا ہیرس کی پالیسی ووٹوں کی اس بڑے تبدیلی کا سبب بنی۔ ان کے مطابق،نائب صدر ہیرس نے غزہ پر جنگ بندی اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی معطل کرنے کی عوامی حمایت کو نظرانداز کیا۔