• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہ زیرِ زمین پانی ہے، نہ بارشیں، دریا جینے کا ذریعہ ہے: قادرمگسی

ڈاکٹر قادر مگسی— فائل فوٹو
ڈاکٹر قادر مگسی— فائل فوٹو

سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس نہ زیرِ زمین پانی ہے نہ بارشیں ہوتی ہیں، دریا جینے کا ذریعہ ہے۔

حیدرآباد میں دھرنے میں ڈاکٹر قادر مگسی، کارکنان اور خواتین شریک ہوئیں، دھرنے کے باعث اندرون سندھ جانے والی ٹریفک کی آمد و رفت بند ہو گئی۔

ڈاکٹر قادرمگسی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے ارسا سے پوچھا نہ مشترکہ مفادات کونسل سے پوچھا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو واضح کرنا ہو گا کہ وہ عوام کے ساتھ ہے یا نہیں۔

قومی خبریں سے مزید