لکی مروت (نمائندہ جنگ) لکی مروت شہر میں مسلح افراد کے حملے میں دو نوجوان بھائی جاں بحق اور ان کے والد گولی لگنے سے زخمی ہو گئے، کسی نے مین گیٹ پر دستک دی جب وہ باہر نکلے تو ملزمان نے فا ئر نگ کا نشا نہ بنا دیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوہرے قتل کا واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں واقع محلہ مینا خیل میں پیش آیا۔ مقتولین میں 27 سالہ شوکت اللہ، 22 سالہ عمران اللہ اور ان کے زخمی والد بہادر خان شامل ہیں جن پر پر ان کے گھر کے باہر حملہ کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے حکام نے بتایا کہ انہوں نے جائے وقوعہ سے دو لاشیں اور ایک زخمی کو گورنمنٹ سٹی ہسپتال منتقل کیا۔زخمی بہادر خان نے پولیس کو اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ وہ اور اس کے بیٹے گھر پر تھے کہ کسی نے مین گیٹ پر دستک دی جب وہ باہر نکلے تو وہاں موجود ملزمان قیضار نواب اور جہانگیر نے ان پر فائرنگ کردی۔ جس سے وہ اور ان کے دو بیٹے زخمی ہوگئے جو ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔