• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاجواز لاک اپ‘ حبس بے جا‘ خاتون کی اعلیٰ افسران سے انصاف کی اپیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد ویمن پولیس اسٹیشن میں مبینہ طور پر ماں بیٹی کو بلاجواز کئی گھنٹوں تک لاک اپ کرنے اورحبس بے میں رکھنے کے خلاف خاتون نے اعلیٰ افسران سے انصاف کی اپیل کردی ۔ لیاقت آباد کی رہائشی خاتون کرن ناز نے بتایا کہ کئی اوباش نوجوان چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئےاسکے گھر میں داخل ہوئےاوربیٹی سمیت انہیں یرغمال بنا کر تشدد کرتے رہے ۔مذکورہ غنڈہ عناصر فرار ہونے کے بعدلیاقت آباد پولیس اسٹیشن کی مدد سے ہمیں تھانے بلواتے ہیں جہاں ہماری بات سننے کی بجائے مجھے اور میری بیٹی کو لاک اپ کر دیا جاتا ہے۔ ہمیں کئی گھنٹے حبس بے جا میں رکھا جاتا ہے۔ہمیں ہراساں کیا گیاہمارے سروں سے دوپٹے اتارے گئے ‘ہم پر تشدد کیا گیا ۔ متاثرہ خاندان کا کہنا تھا کہ افسران بالا اس معاملے کی مکمل تحقیقات کریں۔

ملک بھر سے سے مزید