اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ کی سست روی اور فائروال کی تنصیب کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ سینئر صحافی حامد میر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق 14نومبر کو کریں گے۔ کیس کی 3ستمبر کی آخری سماعت بنچ کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کر دی گئی تھی۔ 27ستمبر کو عدالت نے کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی تھی۔