• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی اینگرو تھر پاور پروجیکٹ مقابلے میں پہلی پوزیشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے صنعت سے وابستہ پروجیکٹ ’کوئلے کی راکھ کے فضلے کا پائیدار استعمال برائے پےور بلاکس M30‘ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ یہ قومی سطح کا مقابلہ ’انوویٹو بائیو پروڈکٹ سلوشنز- ایک صنعت و تعلیمی اداروں کے اشتراک‘ کے عنوان سے اینگرو پاورجن تھر پرائیویٹ لمیٹڈ نے حبکو اور لکی الیکٹرک پاور کمپنی کے اشتراک سے منعقد کیا۔ تقریب میں نامور یونیورسٹیز GIK، LUMS، MUET، NED اور DUET نے شرکت کی، داؤد یونیورسٹی کے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ نے اپنی شاندار کارکردگی سے پہلی پوزیشن حاصل کی اور اپنے پروجیکٹ کے لئے 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم جیتی۔پروجیکٹ 2020 بیچ کے ہونہار طلباء محمد رافع ، ارون کمار، اقراء وحید اور محمد عمر کی محنت کا نتیجہ ہے۔ پروجیکٹ ڈاکٹر عبد الفتاح سومرو اور ان کی ٹیم، جس میں ڈاکٹر عبد الکریم شاہ اور ڈاکٹر روحل پرویز میمن شامل تھے، کی زیر نگرانی مکمل ہوا۔ ان کی اس کامیابی کے اعتراف میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین نے جیتنے والے طلباء اور ان کے سرپرستوں کو وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں مبارکبادی ملاقات کے لیے مدعو کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی داؤد یونیورسٹی کے علمی معیار، جدت پسندی اور صنعت کے ساتھ بامعنی شراکت داری کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید