• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم انٹیلی جنس کا بتدریج خاتمہ، 59 فیلڈ افسران 235 سپاہی کسٹمز انفورسمنٹ میں تبدیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کو بتدریج ختم کرنے کی جانب قدم بڑھاتے ہوئےکسٹمز انٹیلی جنس کے 59فیلڈ افسران اور 235سپاہی اور دیگر اہلکاروں کو اپنے اپنے ریجن کے کلکٹریٹ آف کسٹمزانفورسمنٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے ،ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹی فیکشن 2912 کے تحت 59 پرنسپل اپریزر،اپریزر،سپرنٹنڈنٹ،اور انٹیلی جنس افسران کو تبدیل کیا گیا ہے ،نوٹی فیکشن کے مطابق اسلام آباد کسٹمز انٹیلی جنس کے 9افسران کو تبدیل کر کے کسٹمزانفورسمنٹ کلکٹریٹ اسلام آبادمیں تعینات کیا گیا ہے ،کراچی کے 25افسران کو تبدیل کر کے کسٹمزانفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی،لاہور کے 12 افسران کو تبدیل کر کے کسٹمزانفورسمنٹ کلکٹریٹ لاہور،پشارو کے 10افسران کو تبدیل کر کے کلکٹریٹ آف کسٹمزانفورسمنٹ پشاور اور کوئٹہ کے 3 افسران کو تبدیل کر کے کسٹمزانفورسمنٹ کوئٹہ میں تعینات کیا گیا ہے ،ایک دوسرے نوٹی فیکشن میں کسٹمز انٹیلی جنس کے 235 سپاہی ،نائب قاصد،ایل ڈی سی وغیرہ کو اپنے ریجن کے حساب سے کلکٹریٹ آف کسٹمزانفورسمنٹ میں تعینات کردیاگیاہے۔

ملک بھر سے سے مزید