• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین الیکشن کمیشن کیس، فواد چوہدری نے پھر معافی مانگ لی

اسلام آباد ( آن لائن ) توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری نے پھر معافی مانگ لی۔الیکشن کمیشن نے تحریری طور پر معافی نامہ جمع کرانے کی ہدایت کردی ،کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔منگل کو پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر اسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی۔فواد چوہدری نے کمیشن کو استدعا کی کہ اس سے پہلے بھی دو کیسز میں معافی مانگ چکا ہوں ، پورے پاکستان کے دہشت گردی عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہوں جس پر ممبر کمیشن نے کہاکہ آپ تحریری جواب جمع کرائیں فواد چوہدری نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کی توہین کا معاملہ تو معافی تلافی پر ختم ہوجاتا ہے ۔ فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آ پ تو جارہے ہیں، آپ کا اور میرا علاقہ بھی ایک ہے۔

ملک بھر سے سے مزید