کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناصر چوکی میں پولیس آفیسر کیساتھ پولیس وردی پہن کر ٹک ٹاک بنانے والی خاتون پر کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ ناصر چوکی انچارج ہیڈکانسٹیبل عبداللہ شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ، مقدمے میں پولیس وردی کا غلط استعمال کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ویڈیو میں شبنم نامی خاتون پولیس وردی میں ملبوس ہے جو پولیس ڈیپارٹمنٹ کا حصہ نہیں ہے اور سگریٹ نوشی کر رہی ہے اور پولیس افسر وردی میں بیٹھا ہوا ہے، ویڈیو کا نوٹس لیکر اہلکار کو معطل کیا گیا اور واقعے کی انکوائری کی ہدایت دیدی گئی ہے ۔