کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستداں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ فلسطین کے حوالے سے عرب اسلامک غیر معمولی سربراہ اجلاس میں مسلم ملکوں نے جو موقف اختیار کیا ہے وہ فلسطینی عوام کے دل کی آواز ہے،مسلمان ممالک کو اسرائیل کے خلاف ضروری اقدامات کرنا ہوں گے۔مسلمان ممالک کو اسرائیل کے ساتھ ہر طرح کی تجارت بند کردینی چاہئے، تمام مسلمان ممالک کو چاہئے کہ اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہاکر دیں، انہوں نے کہا کہ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے جو جرآت مندانہ خطاب کیا ہے اس سے انہوں نے پوری قوم کے دل جیت لئے ہیں، اسرائیل نے غزہ کو خون سے رنگین کردیا ہے، اسرائیل اس وقت خود کو دنیا کا بڑا بد معاش سمجھنے لگا ہے جس کے خلاف اسلامی ملکوں کو مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا،تمام مسلم ممالک متحد ہو کر آواز اٹھائیں اور اپنے اختلافات بھلا کر ایک ہوجائیں، ا یران کی خود مختاری کے حوالے سےسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جو موقف اختیار کیا ہے۔