کراچی(اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کے زیراہتمام 21روزہ "عوامی تھیٹر فیسٹیول " کےچوتھے روز اردو ڈرامہ "ہیررانجھا کی چار کہانیاں" پیش کیاگیاجس کے مصنف وسیم عزیزاورہدایت کار وجیہہ وارثی تھے جبکہ ڈرامے کی کاسٹ میں فرحان اعوان، سپناغزل، شمیرراہی، اظہاربچا، وہاج وجیہہ،حوریہ قریشی، عبداللہ حمیر، قرۃ العین، ابیہاشہزاد، شبانہ سحر، عبداللہ سلیم، تائب جلال اور شہزاد جی شامل تھے‘ڈرامے میںعوام کی بڑی تعداد نےشرکت کی اورفنکاروں اور اداکاری کو خوب سراہا اورتالیاں بجاکرخوب داددی۔ڈرامے میں دکھایاگیا ہے کہ ہیر اپنی محبت کی تلاش میں نکلتی ہے اور اسے جدید دور کے "رانجھا" سے محبت ہوجاتی ہے اس محبت کی کہانی میں ان کی شادی ہوجاتی ہے مگر شادی کے بعدچھوٹے چھوٹے مسائل کا ایک نیاسلسلہ شروع ہوجاتا ہے اس طرح اس کہانی میںمختلف نوعیت کی مشکلات اور چیلنجز کو نمایاں کیا گیا ہے جن کا سامنا آج کی خواتین کوہوتا ہے ڈرامے میںسنجیدگی کے ساتھ طنزومزاح کا امتزاج شامل کیا گیا ہے جس سے کہانی مزید دلچسپ اور دل کو چھولینے والی بن جاتی ہے " ہیررانجھا کی چارکہانیاں" میں نہ صرف ایک رومانوی داستان کو بیان کیاگیا ہے بلکہ خواتین کی زندگی کے مختلف پہلوؤں، ان کی جدوجہد ، محبت اورمعاشرتی مسائل کوبھی دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا۔