• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل اور گیس خدا کا تحفہ، آذربائیجان کے صدر کا کوپ 29 میں اپنے مؤقف کا اعادہ

باکو (اے ایف پی)موسمیاتی مذاکرات کوپ 29 کی میزبانی کرنے والے آذربائیجان کے صدر نے گزشتہ روزاپنے مؤقف کا اعادہ کیا کہ تیل، گیس اور دیگر قدرتی وسائل خدا کا تحفہ ہیں۔الہام علیئیف نے جعلی خبروں اور بہتان تراشی اور بلیک میلنگ کی مربوط مہم کے خلاف اپنے ملک کے مضبوط دفاع میں کہا کہ قوموں کو ان کے قدرتی وسائل اور ان کے استعمال کے طریقہ سے نہیں پرکھا جانا چاہیے۔انہوں نے باکو میں موسمیاتی کانفرنس میں مندوبین کو بتایا کہ میرے حوالے سے کہا گیا کہ میں نے کہا کہ یہ خدا کا تحفہ ہے، اور میں آج کانفرنس کے شرکاء کے سامنے اپنے مؤقف کو دہرانا چاہتا ہوں کہ تیل، گیس، ہوا، سورج، سونا، چاندی، تانبا، یہ سب قدرتی وسائل ہیں اور ان وسائل کو مارکیٹ میں لانے کے لیے ملکوں کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے، کیونکہ مارکیٹ کو ان کی ضرورت ہے،لوگوں کو ان کی ضرورت ہے۔آذربائیجان کے پاس سات ارب بیرل تیل کے مصدقہ ذخائر ہیں اور وہ تجارتی تیل کی پیداوار شروع کرنے والے دنیا کے اولین مقامات میں سے ایک تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید