• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور روس کا بینک کارڈ سسٹم منسلک، ایرانی کارڈ ماسکو میں قابل استعمال

تہران (اے ایف پی) سرکاری ٹیلی ویژن نے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی بینک کارڈز اب روس میں استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ سرکاری ٹیلی ویژن چینل آئی آر آئی این این نے کہا کہ ایرانی بینک کارڈز اب روس میں استعمال کیے جاسکتے ہیں،روس میں ایرانی بینک کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے اے ٹی ایم سے رقم نکالی جارہی ہے۔چینل نے کہا کہ یہ آپریشن ایران کے انٹربینک نیٹ ورک شیتاب کو اس کے روسی مساوی میر سے منسلک کرنے سے ممکن ہوا۔چینل نے مزید کہا کہ ایرانی فی الحال روس میں پیسےاے ٹی ایم سےنکلوا سکتے ہیں، تاہم مستقبل میں اپنے کارڈز کو اسٹور میں خریداری کے لیے استعمال کر سکیں گے۔اس نے کہا کہ یہ منصوبہ دیگر ممالک میں بھی لاگو کیا جائے گا، مثال کے طور پر عراق، افغانستان اور ترکیہ وغیرہ جن کے ایران کے ساتھ وسیع پیمانے پر مالی اور سماجی روابط ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید