• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف فرانسیسی میڈیا کا مواد کی ادائیگیوں کے حوالے سےایکس پر مقدمہ

پیرس (اے ایف پی) فرانس کے کئی سرکردہ اخبارات نے گزشتہ روز کہا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے خلاف مقدمہ کر رہے ہیں اور اس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بغیر کسی معاوضے کے ان کا مواد استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی ارب پتی ایلون مسک کے زیر انتظام سوشل میڈیا کمپنی کے خلاف مشترکہ کارروائی کی قیادت لی فیگارو، لیس ایکوس، لی پیریسیئن، لی موندے، ٹیلیراما، کوریئر انٹرنیشنل، ہفنگٹن پوسٹ، ملیشربیس پبلیکیشنز اور لی نوول اوبس کر رہے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید