• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر دفاع کی خاتون فقیر کو جھاڑ پلانے کی ویڈیو وائرل

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر دفاع کی خاتون فقیر کو جھاڑ پلانے کی ویڈیو وائرل۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی گذشتہ روز پیرس روڈ سیالکوٹ پر بھیک مانگنے والی خاتون فقیر کو جھاڑ پلانے کی ویڈیو وائرل کردی جس میں وفاقی وزیر خاتون فقیر کو کہہ رہے ہیں کہ آپ کے گھر کے مرد کام نہیں کرتے کہ انہوں نے آپکو کو کام پر لگا دیا ہے بھیک مانگنا شرم ناک کام ہے،خاتون نے بعد ازاں بتایا کہ وہ مجبور ہے مہنگائی کے دور میں گھر چلانا مشکل ہو چکا ہے، واقعے کے بعد ضلع سیالکوٹ میں قائم27تھانوں کی حدود سے پولیس نے دوران کریک ڈوان گذشتہ روزجعلی معذور بن کر بھیک مانگنے والے19 مرد بچے وخواتین بھکاریوں کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کئے اور تفتیش شروع کردی۔

ملک بھر سے سے مزید