جدہ (اے پی پی)سعودی عرب کے شہر جدہ میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک دن میں مسافروں کی ایک لاکھ 61ہزارتعداد کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔اخبار 24کے مطابق جدہ ایئرپورٹس (مطارات جدہ) کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمار میں بتایا گیا ہے کہ جدہ ایئرپورٹ نے ایک دن میں مسافروں کی تعداد کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جو ایک لاکھ 61ہزار تک پہنچ گئی ہے۔یہ ریکارڈ 6 نومبر کو قائم ہوا جس میں جدہ ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کی تعداد 81195 اور یہاں سے جانے والے مسافروں کی تعداد 79994 رہی۔مطارات جدہ نے مزید کہا کہ مذکورہ دن کل 817 پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر اتریں۔ اس طرح آنے اور جانے والی پروازوں کا حساب لگایا جائے تو یہ فی گھنٹہ 34 بنتی ہیں۔