تھرپارکر(رپورٹ / عبدالغنی بجیر)تھرپارکر میں دو سگی بہنوں کی درخت سے لٹکی لاشیں برآمد، پولیس نے روایتی طور بغیر پوسٹ مارٹم کے لاشیں ورثاء حوالے کر دیں۔تفتیش کا عمل مزید مشکوک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھرپاکر میں ایک بار پھر خودکشیوں کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے گزشتہ روز تحصیل اسلام کوٹ کے نواحی گاؤں بپوھار میں دو سگی بہنوں کی درخت سے لٹکی لاشیں ملی جن کی شناخت 15سالہ ھیماں اور 14سالہ وینتی کے نام سے ہوئی ہے۔اطلاع پر اسلام کوٹ پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں پربغیر پوسٹ مارٹم کئے لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔اس ضمن میں جنگ کی جانب سے رابطہ کرنے ڈی ایس پی مٹھی ماجد قائمخانی نے بتایا کہ واقعہ سنگین نوعیت کا جس کی ہر رخ سے تفتیش کی جائے گی مگر والدین نے روایتی بیان دیا ہے کہ لڑکیوں کا دماغی توازن درست نہ تھا۔