• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی جنوبی افریقہ منتقل کرنے کا بھارتی شوشہ، آئی سی سی اور افریقی بورڈ لاعلم

چیمپئنز ٹرافی 2025ء مکمل طور پر جنوبی افریقہ منتقل کرنے کا بھارتی شوشہ سامنے آیا ہے جبکہ چیمپئنز ٹرافی کو جنوبی افریقہ منتقل کرنے کے حوالے سے جنوبی افریقی بورڈ لاعلم ہے۔ 

ذرائع کے مطابق تاحال چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے جنوبی افریقہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ 

قلیل وقت میں جنوبی افریقہ بورڈ کےلیے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کےلیے کوئی آپشن موجود نہیں۔ 

ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پاکستان کی میزبانی کو سبوتاژ کرنے کےلیے جنوبی افریقہ کے آپشن کو سامنے لے کر آیا ہے، جنوبی افریقہ بورڈ کا چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد کم وقت میں کروانا ممکن نہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی میں تاحال جنوبی افریقہ کے آپشن پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی، 2009 میں چیمپئنز ٹرافی کو جنوبی افریقہ منتقل کرنے کا معاملہ مختلف تھا۔ 

2009 کی چیمپئنز ٹرافی کا میزبان پاکستان تھا بورڈ ممبرز نے سکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ 

موجودہ حالات میں تمام اہم بورڈ ممبرز کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں۔ انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ سمیت کسی ملک نے پاکستان آنے سے قبل کسی تحفظات یا خدشات کا اظہار نہیں کیا۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید