• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری کی بے لگام وارداتیں، شہری تین گاڑیوں، 39 موٹرسائیکلوں سے محروم

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 31موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،ملکی وغیرملکی کرنسی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد میں بھی 15 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ تین کاریں اور8 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔دو موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی۔دوگھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور جمع پونجی لے کر چلتے بنے۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سکستھ روڈ پر2 موٹر سائیکل سوار محمدصدیق سےموبائل اور7ہزار روپے،تھانہ صادق آباد کے علاقہ چراہ روڈ پر2موٹرسائیکل سوار اریبہ عامر سےموبائل،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ میں پٹرول پمپ پر دو موٹر سائیکل سواروں نے 12 ہزار روپے ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ کلیال میں2نامعلوم ملزمان گاڑی میں آئے اور گن پوائنٹ پر محمد عمر کی گاڑی روک کر موبائل ،شناختی کارڈ ،بائیک رجسٹریش کارڈ اور 3ہزارروپے،تھانہ روات کے علاقہ فیز7میں 2 موٹرسائیکل سوار سفیان ظہور سے ایک لاکھ 75 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے، وارداتیں اسلحہ کی نوک پر ہوئیں۔ہولی فیملی ہسپتال میں محمدحسنین کا موبائل اور30ہزارروپے،صادق آباد میں سیلمان صالح کے آفس سے تالے توڑ کر6لیپ ٹاپ مالیتی9لاکھ روپے اورکمپیوٹر،رحمت ٹاؤن میں کامران احمد کے گھر سے 40ہزارروپے ، موبائل اور دیگر سامان مالیتی 18ہزار900روپے،ٹینچ بھاٹہ میں اشتیاق منظور کے گھر کے تالے توڑ کر 40ہزار روپے اورسونا مالیتی ڈیڑھ لاکھ ،ڈھوک حافظ میں امجد قیوم کے گھر سے 4لاکھ روپے،ڈھوک چودھریاں میں ثمرعباس کے گھر سےتالے توڑ کر 50ہزارروپے ار سامان مالیتی35ہزارروپے ، ڈی ایچ اے میں عمر عزیز خان کے گھر سے 20تولہ سونا ،اڈیالہ روڈ پر محمد یاسر کے گھر سے موبائل اور گھر کے باہر سے پانی والی میزائل موٹر ،بحریہ ٹاؤن میں ہما خالد کے گھر کی کھڑکی توڑ کرطلائی زیورات وزنی 45 تولہ ،ایک ڈائمنڈ سیٹ،10ہزار ڈالر اور 23ہزار سری لنکن کرنسی چوری کرلی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید