• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے جی ٹی روڈ پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلازہ کو سر بمہر کردیا۔ اے ڈی بی سی ایس سید احسن شاہ اور مجسٹریٹ جام فیا ض نے آپریشن کیا۔ یہ سوسائٹی ایک ایم پی اے کی ہے۔ ایک روز قبل سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے تجاوزات کے خلاف اپریشن کیا تو اس نجی ہاؤسنگ سکیم کے گارڈز نے انفورسمنٹ سٹاف کو زدو کوب کیا تھا۔ سی ڈی اے کا موقف ہے کہ یہ سٹی پلازہ نقشہ منظور کرائے بغیر تعمیر کیا گیا ہے۔سی ڈی اے اور این ایچ اے جی ٹی روڈ کے رائٹ آف وے سے تجا وزات کو خالی کرانے کیلئے اپریشن کر ر ہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید