راولپنڈی(اپنےرپورٹرسے)پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود واہ کینٹ ٹیکسلا روٹ پر ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں کمی نہیں کی ۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں پانچ فیصد کمی کا اعلان کیا تھا لیکن اس کا اطلاق واہ کینٹ اور ٹیکسلا کے ٹرانسپورٹروں پر نہیں ہوا ۔تاحال ٹرانسپورٹرز واہ کینٹ سے راولپنڈی تک 160روپے جبکہ ٹیکسلا والے140روپے وصول کررہے ہیں۔