• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مضر صحت صنعتوں کے خطرات سے نمٹنے کے اقدامات کئے جائیں، لیبر کانفرنس

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) دو روزہ قومی سہ فریقی لیبر کانفرنس اسلام آباد اختتام پذیر ہو گئی۔ اختتامی تقریب میں سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے علاوہ ILO، آجروں اور مزدوروں کی تنظیموں اور ترقیاتی شراکت دار تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چوہدری سالک حسین نے کہا کہ آج کے دن سے، ہماری توجہ خاص طور پر ہائی رسک اور ترجیحی شعبوں میں وسائل کو متحرک کرنے اور ٹھوس منصوبوں کو نافذ کرنے پر مرکوز رہے گی ۔ آئی ایل او پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر گیئر ٹونسٹول نے کہا کہ حکومت کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ اس کانفرنس کے نتائج کو پالیسیوں، شراکت داری، وکالت، تربیت، اور صلاحیت کی تعمیر کے ذریعے فروغ دینے کے لئے استعمال کرے۔ اعلامیے میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ حکومت اور آجر صنفی تفاوت کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ مضر صحت صنعتوں کے خطرات سے نمٹنے کے اقدامات کریں۔
اسلام آباد سے مزید