• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وفاقی وزیر سردار رئیس منیر احمد کی ترکیہ کے سفیرسے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ( جنگ نیوز)سابق وفاقی وزیر سردار رئیس منیر احمد ایڈووکیٹ نے اسلام آباد میں جمہوریہ ترکیہ کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر وغلو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکیہ کے سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سیاحت کے وزیر رہ چکے ہیں اس لئے ذاتی دلچسپی لیکر دونوں ممالک کی سیاحت کو فروغ دینے میں تعاون کریں۔سردار رئیس منیر احمد نے کہا کہ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اسلام آباد سے مزید