راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد نے ڈیپوٹیشن کی بنیاد پرپنجاب پولیس سے ہیڈکانسٹیبلوں کی خدمات طلب کرلیں۔ڈی آئی جی ایسٹیبلشمنٹ ٹو برائے آئی جی پولیس پنجاب کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک کی جانب سے صوبہ بھرکے آرپی اوزکے نام بھیجے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ این پی اے نے اسلام آباد میں تعیناتی کے لئے پنجاب پولیس کے درج ذیل معیار کے حامل ہیڈ کانسٹیبلوںکی خدمات طلب کی ہیں۔ ایسے حوالدارجو میٹرک پاس اور اس سےزیادہ تعلیم رکھتے ہوں میس مینجمنٹ،موٹر ٹرانسپورٹ، سکیورٹی، ڈرل انسٹرکٹر،پی ٹی،فزیکل فٹنس اور تیراکی کے شعبوں خدمات انجام دے سکیں ۔مذکورہ معیار پر پورا اترنے والے اور این پی اے میں تبادلے کے خواہش مند کنفرم شدہ ہیڈ کانسٹیبلوں کے نام 19نومبر تک سینٹرل پولیس آفس لاہور بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔