• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر سے 6 کروڑ کے زیورات، نقدی چوری، سٹریٹ کرائم میں بھی لوٹ مار جاری

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) جڑواں شہروں میں ڈکیتی، سرقہ بالجبر ، سٹریٹ کرائم،نقب زنی اور چوری کی 72 وارداتوں میں نقدی ، زیورات ، دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ، تین کاریں ، 28 موٹر سائیکل، 27 موبائل فون،ایک گائے اڑا لی گئی۔ 3 موٹر سائیکل، 5 موبائل فون اور لاکھوں کی نقدی اسلحہ کی نوک پر جبکہ 7موبائل فون جھپٹا مار کر چھین لئے گئے۔29 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور بھاری مالیت کی نقدی اور زیورات کے علاوہ دیگر قیمتی گھریلو سامان لے اڑے۔تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں زاہد عبید کے اہل خانہ کی عدم موجودگی میں گھر سے چھ کروڑ روپے مالیت کے 200 تولے زیورات ،5000 امریکی ڈالرز اور 9 ایم ایم پستول چوری کر لیا گیا۔تھانہ ائر پورٹ کے علاقے ہائی کورٹ روڈ پر عامر خان کے گھر سے تین گھریلو ملازمائیں 22 لاکھ مالیت کے زیورات چوری کر کے لے گئیں ۔واہ کینٹ صدر تھانہ کے علاقے میں امجد محمود کے گھر سے 27 لاکھ کے زیورات اور ڈیرھ لاکھ کی نقدی جبکہ ارشد حمید بٹ کے گھر سے 2 لاکھ کا گھریلو سامان چوری کر لیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید