• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے ماضی کی طرح اپنی انتخابی دہشت گردی جاری رکھی، منعم ظفر

کراچی اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا،پیپلز پارٹی نے ماضی کی طرح اپنی انتخابی دہشت گردی جاری رکھی، اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی، حکومت سندھ اور الیکشن کمیشن کے عملے کی مبینہ ملی بھگت سے ماضی کی طرح ایک بار پر دھاندلی اور نتائج میں جعل سازی کی شدید مذمت کرتے ہیں، جماعت اسلامی عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ اور جعلی نتائج کو قبول نہیں کرے گی، جمعہ کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس میں پری پول رگنگ سمیت الیکشن ڈے کی تفصیلات کے ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی، منعم ظفر خان نے کہا کہ لیاقت آباد ٹاؤن یوسی 7سے جماعت اسلامی کے امیدوار سلیم اللہ شیخ اور ماڈل ٹاؤن یوسی 7سے انصاراللہ خان بھاری ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب ہوئے لیکن آر او ڈی آر او نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو جتوانے کے لیے نتائج میں جعل سازی کی جبکہ بڑی تعداد میں بوگس ووٹ بھی ڈلوائے گئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید