کراچی(اسٹاف رپورٹر) کلفٹن بلاک 8 میں 35سالہ میر وارث ولد عبدالرحیم نے پھندا لگا کر مبینہ خود کشی کرلی ،پولیس کہنا ہےکہ متوفی کا آبائی تعلق بلوچستان کے علاقہ کوئٹہ سے پھوپی کے ساتھ رہائشی پزیر تھا، کارروبار میں مالی نقصان کے باعث اس نے خود کشی کی ہے، عزیز آباد نمبر 4 میں گھر سے 26سالہ ارشاد منور ولد منور کی پھندا لگی لاش ملی ،پولیس کہنا ہے کہ مبینہ خود کشی کا واقعہ ہے ۔