کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پہنور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے 2015 سے لاپتا محمد اسلم کی بازیابی کی درخواست پر تفتیشی افسر کو رپورٹس ماتحت عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ محمد اسلم کو تھانہ شارع فیصل کی حدود سے 4افراد سمیت نا معلوم افراد نے گھروں سے اٹھایا تھا، 4افراد گھر واپس آگئے لیکن اسلم تاحال لاپتا ہے۔