کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت نا دینے سے متعلق درخواست پر سیکورٹی اداروں کی رپورٹ درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی، ڈپٹی کمشنر و ایس ایس پی شرقی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیا کہ حکمران جماعت اور اتحادی جلسے کر سکتے ہیں تو درخواست گزار کیوں نہیں ، کونسے سیکیورٹی خدشات ہیں، ڈی سی ایسٹ نے کہا کہ ہم نے ان سیکیورٹی خدشات سے متعلق درخواست گزار کو آگاہ کر دیا، درخواست گزار کے وکیل علی طاہر نے کہا کہ ہمیں کسی تھریٹ سے متعلق نہیں بتایا گیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ میٹنگ کے منٹس دکھائیں جہاں آپ نے سیکیورٹی خدشات سے درخواست گزار کو آگاہ کیا ہو، حکام میٹنگ منٹس عدالت میں پیش نہ کر سکے۔