کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ لوکل گورنمنٹ کمیشن نے کورنگی اورشاہ فیصل ٹاون کے مابین حدود کے تنازعے کا فیصلہ کر دیا سندھ لوکل گورنمنٹ کمیشن نے ٹی ایم سی شاہ فیصل کی جانب سے جن متنازعہ علاقوں میں ٹیکس وصول کیا جارہا تھا اس کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان علاقوں کو ٹی ایم سی کورنگی کی حدودکاحصہ قرار دے دیا ہےسندھ لوکل گورنمنٹ کمیشن کے مطابق اس معاملے پر سندھ لوکل گورنمنٹ کمیشن کے اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ اور سیکریٹری قانون و دیگرتمام ارکان کمیشن نے شرکت کی ۔