کراچی( اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ محکمہ اطلاعات حکومت سندھ محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کی موثر تشہیرکے لئے افسران تعلقات عامہ ابلاغ کے تمام ذرائع کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو ان کے بارے میں بھرپور آگاہی فراہم کی جا سکے، صوبائی محکموں اور میڈیا کے مابین قریبی تعلقات افسران کی ذمہ داری میں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں صوبائی وزراء اور محکموں کے ساتھ منسلک افسران تعلقات عامہ کے اجلاس کے موقع پر کیا۔