کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام کے نائب صدر سندھ قاری محمد عثمان کی سربراہی میں وفد نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآبادمیں سینئر رہنما عبدالحسیب و دیگر سے ملاقات کرکے 21نومبرکو منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا۔