نان فکشن میں اکثر ڈرائونے خواب دیکھتا ہوں،
میں نے ماہر نفسیات کو بتایا۔
یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں۔
ہم سب بچپن میں جادوئی کہانیاں پڑھتے ہیں،
اس لیے ڈراونے خواب دیکھتے ہیں۔
انھوں نے تسلی دی۔
میں نے ایک خواب دیکھا کہ ڈاکو میرا فون چھین رہے ہیں۔
ایک خواب دیکھا کہ کسی نے مجھے اغوا کر لیا ہے۔
ایک بار دیکھا کہ کوئی میرے گھر میں گھس آیا ہے۔
ان کا کیا مطلب ہو سکتا ہے؟
میں نے پوچھا۔
انھوں نے کہا،
اس کا مطلب ہے کہ آپ نے بچپن میں کہانیاں نہیں پڑھیں۔
آپ کو خواب بھی نان فکشن آتے ہیں۔