پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح سے ہی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جہاں انڈیکس تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 571 پوائنٹس کے اضافے سے 94 ہزار 763 پوائنٹس پر آ کر بند ہوا ہے۔
آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح 95 ہزار 278 پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 94 ہزار 191پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر کا بھاؤ 8 پیسے کم ہو سکا۔
آج کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 66 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 277 روپے 74 پیسے کا تھا۔