واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی افواج کے شام اور یمن میں حملے،4حوثیوں سمیت 9 شہید، متعدد زخمی،شام میں ہتھیاروں کے ذخیرے اور لاجسٹکس ہیڈ کوارٹر کی سہولت ،یمن میں حوثیوں کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا۔تفصیلات کے مطابق، امریکی افواج نے کہا ہے کہ منگل کو شام میں حملوں میں پانچ مجاہدین شہید ہو گئے۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں،جس میں اس گروپ کی شناخت نہیں کی گئی ،کہا کہ امریکی اہلکاروں پر راکٹ حملے کے جواب میں اس گروپ کے ہتھیاروں کے ذخیرے اور لاجسٹکس ہیڈ کوارٹر کی سہولت کو نشانہ بنایا گیا۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے جنگی مانیٹرنگ نے کہا کہ شام کے مشرقی صوبہ دیر الزور میں البوکمال شہر میں امریکی طیاروں کے اڈوں میں سے ایک کو نشانہ بنانے کے بعد پانچ ایران نواز مجاہدین شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔