کراچی (نیوز ڈیسک) پیرس میں انتہائی دائیں بازو کی شخصیات کی جانب سے اسرائیل کی حمایت میں منعقدہ متنازع گالا کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، تقریب کا مقصد اسرائیلی فوج کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا تھا ۔اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل سموترخ کی ’اسرائیل از فار ایور‘ گالا میں شرکت کی توقع کی جا رہی تھی، جس کا اہتمام اسی نام سے رجسٹرڈ تنظیم نے کیا تھا۔ اس تنظیم کے مطابق تقریب کا مقصد فرانسیسی بولنے والی صیہونی فوج کو متحرک کرنا ہے۔اس تقریب پر کئی دنوں سے تنقید کی جا رہی تھی جس کے بعد اسرائیلی وزیر خزانہ کے دفتر نے تصدیق کی کہ وہ اس میں شرکت کے لیے پیرس کا دورہ نہیں کریں گے۔