اردو ……
میں کبھی کراچی آرٹس کونسل نہیں گیا۔
سنا ہے وہاں ہر سال اردو کانفرنس ہوتی ہے،
ڈوڈو نے پوچھا۔
ہاں، اس سال بھی ہوگی،
میں نے بتایا۔
کیا اس میں کراچی کے سب ادیب شرکت کرتے ہیں؟
ڈوڈو نے جاننا چاہا۔
صرف کراچی نہیں، ملک بھر سے ممتاز ادیب آتے ہیں۔
مشاعرہ ہوتا ہے۔
فنون لطیفہ اور صحافت پر بھی بات ہوتی ہے۔
میں نے تفصیل بیان کی۔
اردو کانفرنس میں شرکت کی فیس یا کوئی خاص شرط ہے؟
ڈوڈو نے دریافت کیا۔
میں نے کہا،
اردو کانفرنس کے اجلاسوں میں جانے کے لئے
واحد شرط اردو سے محبت ہے۔