کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مشرق وسطیٰ خصوصاً فلسطین و لبنان کی صورتحال پر عرب اسلامک سربرا ہ کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ خطے میں نسل کشی و تباہ کاری رکوانے کیلئے پاکستان سمیت بین الاقوامی اثرو رسوخ رکھنے والے اسلامی ممالک عملی کردار ادا کریں، سفارتی اثرو رسوخ مضبوطی سے بروئے کار لایا جائے تو سامراجی و صہیونی سفاکیت و جارجیت رکوا کر عملی طور پر مظلوم فلسطینیوں کی معاونت کی جاسکتی ہے کیونکہ اس قضیے میں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل مکمل طور پر ناکام ہوچکے، مسئلہ فلسطین پر ہونیوالی کانفرنس اور امت مسلمہ کے کلیدی ممالک و سربراہان کا ایک چھت تلے جمع ہونا غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ سامراج و صہیونیت نواز ذہن کی جنونیت کو رکوانے کیلئے عملی اقدامات کئے،اسلامی ممالک اگر بھرپور سفارتکاری اور مضبوط لابی کیساتھ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی بجائے عالمی قوتوں پر دباؤ بڑھائیں تو نہ صرف غزہ لبنان میں جاری جارحیت، سفاکیت اور درندگی ختم ہوسکتی ہے بلکہ دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بھی باز رکھا جاسکتاہے۔