کراچی( اسٹاف رپورٹر ) واٹر کارپوریشن نے ملیر ہالٹ میں لیک ہونے والی لائن کا مرمتی کام مکمل کرلیا، واضح رہے کہ گزشتہ روز درخشاں سوسائٹی ملیر ہالٹ ماڈل زون ضلع کورنگی میں پانی کی 16 انچ ڈایا لائن لیک ہوگئی تھی، سی ای او واٹر کارپوریشن سید صلاح الدین احمد نے لائن کی فوری مرمت کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔