• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت غیر فعال روایتی بیوروکریسی کو ختم کرکے موثر گورننس یقینی بنائے، الطاف شکور

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکورنے کہا ہے کہ حکومت غیر فعال روایتی بیوروکریسی کو ختم کرکے موثر گورننس کو یقینی بنائے، پرائیویٹ کارپوریشن کے لیے سرکاری سبسڈی کو روکا، پورے حکومتی نظام کی فوری تشکیل نو کی جائے، پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل کی تباہی سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر تعینات غیر موثر بیوروکریسی نے نہ صرف ان اہم اداروں کو خسارے میں جانے والے ادارے بنا دیا بلکہ ملکی معیشت کو بھی نقصان پہنچایا ہے، گردشی قرضے اور خون چوسنے والے نجی آئی پی پیز ناکارہ بیوروکریسی کا نتیجہ ہیں، مصنوعی ذہانت کے ذریعے حکومتی کام چند اعلیٰ پیشہ ور افراد کے ساتھ کئے جا سکتے ہیں، کلرکوں اور دیگر اہلکاروں کی فوج بھرتی کرنے کی ضرورت نہیں رہی، الطاف شکور نے معیشت کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے خسارے میں جانے والے تمام سرکاری اداروں کی فروخت، نجکاری یا بند کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید