کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) بانی پی ٹی آئی کی کال پر 24 نومبر کو اسلام آباد لانگ مارچ میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی ، وہ قافلے کی صورت میں کراچی سے ٹھٹھہ، سجاول، بدین، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد اور جامشورو جائیں گےانکے ہمراہ پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مسرور سیال، سیکریٹری لیگل افیئر ایڈووکیٹ محمد اشرف سموں و دیگر شامل ہیں ، انہوں کے کہا کہ 24نومبر کے حوالے سے موبلائزیش جاری ہےہم آج سندھ کے سات اضلاع جائیں گے۔