کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے کہا ہےکہ حکومت کی جانب سے منی بجٹ پیش نہ کرنا خوش آئند اقدام ہے،موجودہ حکومت عوام دوست پالیسیاں بنا کر ان پر عمل درآمد کرے،بیرونی قرضے لینے کے بجائے لیے جانے والے قرضے اتارنے کے لیے جامعہ پلاننگ کی ضرورت ہے،منی بجٹ نہ آنے سے صنتکار چھوٹے تاجر اور عوام کے کاندھوں پر مزید بوجھ نہیں آئے گا،موجودہ حالات میں حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے ٹیکسز کا ادا کرنا مشکل ہے اگر مزید ٹیکسز لگائے جائیں گے تو لوگ دو وقت کی روٹی کی جگہ ایک وقت کی روٹی بھی مشکل سے کھائیں گے۔