کراچی (اسٹاف رپورٹر)گجر نالہ اور اورنگی نالہ پر عرصہ 3سال سے کام بند ہے۔ نالہ پر رہائشی پذیر ابھی تک اپنے بقایاجات سے محروم ہیں،متاثرین کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے ایک سال قبل نالہ متاثرین کو ایک پلاٹ اور رقم ادا کرنے کا حکم صادرکیا تھا لیکن آج تک کسی متاثرین کو کچھ بھی نہیں ملا۔ میئرکراچی مرتضیٰ وہاب پریہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرواتے ہوئے گجر نالہ اورنگی نالہ کے متاثرین کو بقایاجات جلد از جلد دلوائیں ۔