• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی لوگ ادب اور شعر و شاعری کے ایونٹ بھی کرسکتے ہیں، فرحان غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین چنیسر ٹائون فرحان غنی نے کہا ہےکہ کراچی مشاعرہ ایونٹ کروانا میرے لئے اعزاز ہے، اس مشاعرے میں ملک کے نامور شعراء کرام کی شرکت کسی اعزاز سے کم نہیں ہے، سیاسی لوگ صرف سیاست ہی نہیں ادب اور شعر و شاعری کے ایونٹ بھی کرسکتے ہیں اور یہ مشاعرہ کراچی کے عوام کے لیے سجایا ، کراچی میں کسی ٹائون کے تحت یہ پہلا مشاعرہ ہے اور یہ اعزاز چینسر ٹائون کو جاتا ہے، امید ہے کہ کراچی کے دیگر 24 ٹائونز بھی اس شہر کے عوام کے لئے اس طرح کے ایونٹ کا انعقاد کریں گے، ان خیالات کا انہوں نے ٹائون میونسپل کارپوریشن چینسر ٹائون کی طرف سے سلیمان یوسف پارک میں مشاعرہ بعنوان "ازراہ سخن" سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر شعراء کرام نے اپنی شاعری سے ہزاروں کی تعداد میں موجود حاضرین محفل کو محظوظ کیا تقریب کے اختتام پر شعراء کرام کو شیلڈز اور اجرک کے تحفہ پیش کئےگئے،تقریب میں رکن قومی اسمبلی اسد عالم نیازی، وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی، ارکان سندھ اسمبلی، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نویدسمیت دیگر پارٹی رہنمائوں ، خواتین اور نوجوانوں و بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید