• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر کی ہدایت پر 10 فنکاروں، ورثاء میں 30 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر دی لیجنڈری ٹرسٹ کے تحت 10 ممتاز فنکاروں اور ورثاءکو تقریباً 30 لاکھ روپے کے وظائف کے چیکس تقسیم کیے گئے۔ یہ ٹرسٹ گورنر سندھ کی سربراہی میں ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے قائم کیا گیا ہے، جس کے تحت اب تک سینکڑوں فنکاروں اور ان کے خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جا چکی ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ فنکار ہمارے معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں، جنہوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے ہماری ثقافت کو دنیا بھر میں روشناس کروایا۔ وظائف کی تقسیم کا مقصد فنکاروں کے خاندانوں کو مالی استحکام فراہم کرنا اور ان کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ گورنر سندھ کا مزید کہنا ہے کہ ثقافت اور فنون لطیفہ کے فروغ کے لیے دی لیجنڈری ٹرسٹ کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ فنکاروں کو اس منصوبے کے تحت مالی معاونت فراہم کی جا سکے۔

ملک بھر سے سے مزید