• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہماری ریڈ لائن، نوجوانوں کو غلط راہ پر نہیں جانے دینگے، عشرت العباد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق گورنر سندھ، سینئر سیاست داں ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے۔ نوجوانوں کو کسی غلط راہ پر نہیں جانے دیں گے۔ یہ ملک ہم نے نفرتوں اور تعصب کے لئے یا اپنے ہی وطن کی افواج کو نشانہ بنانے کے لئے نہیں بنایا۔نوجوان ملک کی قیادت سنبھالیں۔ میری جماعت کا کسی سے کوئی تصادم نہیں۔ یہ پاکستان کی طاقت اور اسکو1947کےجذبے کی طرح دنیا کا بہترین ملک بنائیں گے، کبھی لیڈر بننے کی کوشش نہیں کی۔ لیکن ملک کی موجودہ بدحالی اور مسلسل عوام اور معتدل مزاج سیاست دانوں، کارکنوں، محب وطن پاکستانیوں کی خواہش پر اور اپنے ضمیر کی آواز پر کہ ملک کو میری ضرورت ہے۔ اب پاکستان میری پہچان اور سب سے پہلے پاکستان کے ویژن کو لے کر میدان میں آگیا ہوں۔ وہ کراچی اور ملک کے مختلف شہروں میں رہنماؤں اور کارکنان سے ویڈیو لنک پر خطاب کررہے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید