• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں طلاق کی شرح میں ناقابل یقین حد تک اضافہ

اسلام آباد (ایجنسیاں)پاکستان میں طلاق کی شرح میں ناقابل یقین حدتک اضافہ ہوگیا ۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ خلع اور طلاق سے کمزور خاندانی نظام کی عکاسی ہوتی ہے ۔ ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں طلاق یافتہ خواتین کی تعداد 4لاکھ 99ہزار ریکارڈکی گئی، گزشتہ 5سالوں میں طلاق کی شرح میں 35فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔سماجی، معاشی اورنفسیاتی دباؤ یا پھرگھٹن زدہ ماحول یا نااتفاقی وجہ کوئی بھی ہو۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ بڑے ثالثی کریں تو یہ شرح بہت حد تک کم ہوسکتی ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید