• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواداری سے ہی مختلف برادریوں میں بھائی چارہ قائم ہے، وزیر اعلیٰ

کراچی (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے برداشت، رواداری کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رواداری سے ہی مختلف برادریوں میں بھائی چارہ قائم ہے، رواداری کا مطلب عدل و انصاف پر عمل کرنا ہے یہاں تک کہ مذہب، تہذیب، ثقافت، زبان یا نسل کے اختلافات ہی کیوں نہ ہوں۔رواداری میں ایک دوسرے کے نقطہ نظر کا احترام کرتے ہوئے انسانی حقوق اور آزادیوں کو تسلیم کرنا شامل ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رواداری ہماری ثقافت میں گہرائی سے جڑی ہوئی ہے جس سے تمام مذاہب اور متنوع ذہنیت کے لوگوں کو سندھ کی سرزمین پر ہم آہنگی سے رہنے کی اجازت ملتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسلام نے ہمیشہ رواداری اور احسان کی تلقین کی ہے، ہر مذہب اور نظریے کے احترام کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اسکالرز اور ادیبوں پر بھی زور دیا کہ وہ معاشرے میں رواداری کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینئر سیاستدان سینیٹر الیاس احمد بلور کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں نہ صرف بلور صاحب کو بطور سیاستدان یاد کیا بلکہ پاکستان کے مالیاتی شعبے میں ان کے تعاون کو بھی سراہا۔

ملک بھر سے سے مزید