کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے کی جارہی ہے، بلوچستان اور کے پی کے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئےسخت اقدامات کرنا ہوں گے،ان دونوں صوبوں میں بھارت اور افغانستان سے دہشت گردوں کی سر پرستی کی جارہی ہے، پاکستان نے طویل مالی اور جانی قربانی سے دہشت گردی کی عالمی جنگ میں اپنا جو کردار ادا کیا ہے، اس کا امریکا،برطانیہ ،سمیت سلامتی کونسل کے ارکان کو بھی کھل کر اعتراف کرنا چاہئے، بلوچستان میں دہشت گردی سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے کی جارہی ہے،قلات میں چیک پوسٹ پر حملہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بلوچستان میں سخت آپریشن کی ضرورت ہے جس کے بغیر امن قائم نہیں ہوسکے گا۔