کراچی(نیوز دیسک)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم مبینہ طور پر سابق اور موجودہ اعلیٰامریکی فوجی افسران کے کورٹ مارشل کا تعین کرنے کے لیے فہرست مرتب کر رہی ہے جو افغانستان سے ’افراتفری کے عالم میں توہین آمیز انخلا‘ میں براہ راست ملوث تھے۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم 2021میں افغانستان سے انخلا کی تحقیقات کرنے کے لیے ایک کمیشن تشکیل دینے کے امکان کا جائزہ لے رہی ہے۔ ایک امریکی عہدیدار اور منصوبے سے متعلق علم رکھنے والے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد فیصلہ سازی میں براہ راست ملوث افراد کی شناخت کرنا، انخلا کے طریقہ کار کا جائزہ لینا اور فوجی افسران پر غداری اور اس کے علاوہ دیگر الزامات عائد کرنا ہے۔